دفاعی چیمپین کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا

کراچی .اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریکٹس میچ میں دفاعی چیمپین کراچی کنگز کو شکست دیدی۔

کراچی کی جانب سے دیا گیا 193 رنز کا ہدف اسلام آباد کی ٹیم نے 15 ویں اوور میں حصہ کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےآصف علی نے 22 گیندوں پر 54،کپتان شاداب خان نے 23 گیندوں پر 55 اور روحیل نذیر نے 18 گیندوں پر 31 بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وسیم جونئیرنے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)6 کا پہلا میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں