آپ نے سانپ کے منہ میں دانت دیکھے ؟ فاضل جج کے استفسار پر حلیم عادل شیخ نے کیا جواب دیا ؟ جانئے

کراچی .انسداددہشت گردی عدالت نے حلیم عاد ل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

حلیم عادل شیخ اور دیگر شریک ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میرے کمرے میں منصوبے کے تحت سانپ چھوڑا گیا ، فاضل جج نے استفسار کیا کہ آپ نے سانپ کے منہ میں دانت دیکھے تھے ؟ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے ، جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ سیاسی بیان باہر جا کر دیجیے گا یہاں نہیں ، آپ کو جیل بھیج رہے ہیں وہاں آ پ محفوظ رہیں گے ۔

انسداد دہشتگردی نے حلیم عادل شیخ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیاہے اور ملزمان کو 25 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری کو دلائل طلب کر لیے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں