نیب نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی،ہائیکورٹ میں جواب جمع

لاہور.مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہبازکی درخواست پرنیب نے جواب لاہورہائیکورٹ میں جمع کرادیا،نیب نے حمزہ شہبازکی ضمانت کی مخالفت کردی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق نیب نے جواب میں کہاہے کہ حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت مستردکی جائے،حمزہ شہبازکی پہلے ہی درخواست ضمانت خارج ہوچکی،نیب کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کی اورناجائزاثاثے بنائے،حمزہ شہبازکے کیس میں غیرمعمولی حالات نہیں ہیں۔

نیب نے کہاکہ حمزہ شہبازنے درخواست کےساتھ کوئی ثبوت حلف نہیں کیے،حمزہ شہبازکے نیب پرلگائے گئے الزامات مفروضوں پرمبنی ہیں،نیب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت مستردکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں