سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کیخلاف اعتراضات مسترد، کاغذات نامزدگی منظور

لاہور.الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) رہنما اعجاز چودھری کیخلاف اعتراضات مسترد کر دیئے اور پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پی ٹی آئی کے سینیٹ میں امیدواراعجازچودھری کے کاغذات پربھی اعتراض دائرکیاگیاتھا،پی ٹی آئی کے اپنے ہی کارکن کی جانب سے اعتراضات ریٹرننگ آفس میں جمع کرائے گئے تھے،اعجازچودھری پرقبضہ مافیااورمنافع خوروں کی پشت پناہی کاالزام عائدکیاتھا، اعتراض کنندہ اعجاز خان کاکہنا ہے کہ اعجاز چودھری کی نا اہلی کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں