سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کوناکامی ہوگی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار

لاہور.وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگانے والوں کوناکامی ہوگی،اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنیوالوں کوشکست نظرآرہی ہے،ہارے ہوئے عناصرکوایک بارپھرمنہ کی کھاناپڑےگی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے سیف اللہ نیازی کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال،پارٹی اموراورسینیٹ انتخابات کے لائحہ عمل پرگفتگو ہوئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں شفافیت کیلئے اوپن بیلٹ ضروری ہے،پی ٹی آئی امیدواروں کوکامیاب کرانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی،عوام اپوزیشن عناصرکے دوغلے چہروں کوپہچان چکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں