پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے صدارتی ریفرنس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

اسلام آباد.سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ سینیٹ الیکشن آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں ،26ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیرالتوا ہے،آئینی ترمیم کی ناکامی پر حکومت نے اپنا موقف تبدیل کیا،حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کیلئے دائر کیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس واپس بھجوادے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں