نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹس الاٹمنٹ کے طریقہ کار کے منظوری دیدی گئی، فردوس عاشق اعوان

لاہور.معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ وعدوں کی تکمیل کی جانب اہم قدم،نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں فلیٹس الاٹمنٹ کے طریقہ کار کی منظوری دیدی گئی۔منظوری وزیراعلیٰ پنجاب نے دی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ایل ڈی اے کو بینک آف پنجاب سے معاہدے کی منظوری دی گئی ،پہلے مرحلے میں 4ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے ۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کیلئے 50،صوبائی ملازمین کیلئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیاگیا ہے،ایل ڈی اے ملازمین کیلئے 20 ، وفاقی ملازمین 10 فیصد کوٹہ مختص کیاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے صحافیوں اور وکلا کیلئے کوٹہ مختص کرنے کی ہدایت کردی ،معاون خصوصی نے کہاکہ ماضی کے شوبازوںکے تمام وعدے ہواہو گئے ،تحریک انصاف عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں