فیملیز کے ہمراہ پی ایس ایل میچز دیکھنے کے خواہش مند افراد کو پی سی بی نے بڑی خوشخبری سنادی

لاہور.پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے نیشنل سٹیڈیم کراچی اور قذافی سٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیےانکلوژرز مختص کردئیے ‏ہیں۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فیملیز کے لئے‏ حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر) ، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر) ، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی ‏‏(فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل انکلوژر )‏شامل ہیں۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لئے ‏ فضل محمود (وی آئی پی انکلوژر) ، سعید انور (پریمیئم انکلوژر) ، عبد القادر (فرسٹ کلاس انکلوژر) اور نذر ، قائد ‏، ظہیر عباس اور ماجد خان (جنرل انکلوژرز) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں