صدارتی ریفرنس سے متعلق سماعت ،سپریم کورٹ میں 3اہم مقدمات ڈی لسٹ

اسلام آباد.صدارتی ریفرنس سے متعلق سماعت کے باعث سپریم کورٹ میں تین اہم مقدمات ڈی لسٹ کرد یئے گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا مقدمہ ڈی لسٹ کردیاگیا،بھارت کی جانب سے پانی روکنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ڈی لسٹ کردی گئی اس کے علاوہ سکھر الیکٹرک پاورکمپنی سے متعلق کیس بھی ڈی لسٹ کردیاگیا، تمام مقدمات پر سماعت کاوقت ایک اور ڈیڑھ بجے کا تھا،سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے متعلق ریفرنس پر سماعت ایک بجے ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں