پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموار،فیٹف کی تمام نکات پر واضح پیشرفت کرلی

اسلام آباد.پاکستان نے فائننشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان کے نکات پر نمایاں پیشرفت کرلی،پاکستان کی رواں ماہ گرے لسٹ سے نکلنے کی راہیں ہموارہو گئیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان نے فیٹف کے تمام 27 نکات پرواضح پیشرفت کرلی ہے، تمام نکات پر پیشرفت سے متعلق رپورٹ بھجوا دی گئی ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ اینٹی منی لانڈرنگ، اینٹی ٹیرزفنانسنگ میں بڑی پیشرفت کی گئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے ان شعبوںمیں قانون سازی مکمل کرلی ہے ،کالعدم تنظیموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جاچکی ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل پلینری اجلاس 22 فروری سے شروع ہو گا،ایف اے ٹی ایف کا جائزہ اجلاس 22 سے 24 فروری تک جاری رہے گاجس میں پاکستان کے اقدامات کاجائزہ لیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں