محمد رضوان کی اعلیٰ کارکردگی، آئی سی سی رینکنگ میں 116 درجے کی لمبی چھلانگ، کون سی پوزیشن پر پہنچ گئے؟

دبئی. پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے عالمی ٹی 20 رینکنگ 116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے البتہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی جانے والی تازہ رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان سرفہرست ہیں جبکہ لوکیش راہول دوسرے، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ تیسرے، قومی کپتان بابراعظم چوتھے اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل پانچویں، جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈرڈوسن چھٹے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی ساتویں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ نوویں اور افغانستان کے حضرت اللہ زازئی دسویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے، افغانستان کے مجیب الرحمان تیسرے، انگلینڈ کے عادل رشید چوتھے، آسٹریلیا کے ایڈم زامپا پانچویں، آسٹریلیا کے ایشٹن اگر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی ساتویں، ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹریل آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نوویں اور انگلینڈ کے کرس جارڈن دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل تیسرے، سکاٹ لینڈ کے رچرڈ بیرنگٹن چوتھے، زمبابوے کے سین ولیمز پانچویں، آئرلینڈ کے گیرتھ ڈیلانی چھٹے، اومان کے خاور علی ساتویں، کینیا کے کولنز اوبویا آٹھویں، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے روہان مصطفی نوویں اور اومان کے ذیشان مقصود دسویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں