فاف ڈوپلیسی سمیت مزید پانچ غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

لاہور.جنوبی افریقہ کے کھلاڑی فاف ڈوپلیسی سمیت پانچ غیرملکی کرکٹرز پاکستان سپر لیگ 2021 کا حصہ بن گئے جن کا انتخاب ریپلیسمنٹ پکس میں کیا گیا ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نے ایک ایک غیرملکی کھلاڑی کو بطور متبادل اپنے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈوپلیسی ایڈیشن 2021 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔جنوبی افریقی کرکٹر کو چندمیچز کے لیے کرس گیل کی جگہ لیگ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی جگہ آسٹریلیا کے سپنر فواد احمد ، کرس جورڈن کی جگہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ اور انگلینڈ کے ریس ٹوپلی کی جگہ امریکہ کے علی خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ پشاور زلمی نے لیام سٹون کی جگہ ٹام کیڈمور کو سکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں