ایک ہی مکے سے بھارتی مدمقابل کو دھول چٹانے والے احمد مجتبی نے وزیراعظم سے بڑا شکوہ کردیا

لاہور.یوم کشمیر کے موقع پر مکس مارشل آرٹس کے مقابلے کے دوران بھارتی حریف کو شکست دینے والے پاکستانی احمد مجبتی وولورائن نے شکوہ کیا ہے کہ عمران خان نے انہیں مبارک باد تک نہیں دی۔

انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق احمد مجتبی وولورائن کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دیکر سوچا تھا ملک واپسی پر شاندرا استقبال ہوگا،وزیراعظم خود کھلاڑی ہیں تو مجھے بلاکر مبارک بادی دی جائے گی، مگر انہوں نے تو فون تک نہیں کیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ 23 مارچ کو مجھے تمغہ امتیاز دیا جائے گا کیوں کہ میں نے بھارت کو شکست دی ہے۔ یہ اتنا آسان نہیں تھا،میں نے ایک منٹ کے اندر اندر بھارتی حریف کو شکست دی۔احمد مجتبی نے اب تک 13 انٹرنیشنل فائٹس میں حصہ لیا ہے، جن میں سے 10 میں فتح حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں