کیا بھارتی اداکارہ دیا مرزا دوبارہ شادی کرنے جارہی ہیں اور کس سے ؟ پتا چل گیا

ممبئی . بھارتی میڈیا میں خبر گرم ہے کہ بالی ووڈاداکارہ دیا مرزا 15 فروری کو ممبئی کی کاروباری شخصیت ” ویبھو و ریکھی ‘ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو نے جارہی ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے ۔

سپاٹ بوائے کی رپورٹ کے مطابق ویبھوو ممبئی کے علاقے بیندرا کے ہی رہنے والے ہیں اور شادی کی تقریب میں اداکارہ کے قریبی رشتہ دار اور چند دوست ہی شامل ہوں گے ۔دیا مرزا 2019 میں پروڈیوسر ساحل سنگھا سے الگ ہو گئیں تھیں اور اگلے ہی سال یعنی 2020 میں یہ خبر گردش کرنے لگی تھی کہ اداکارہ پھر سے کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کے دنوں میں ویبھو کے ساتھ ہی رہتی رہی ہیں ۔

خیال رہے کہ دیا مرزا کو آخری بار اداکارہ تاپسی پنوں کے ساتھ فلم ‘تھپڑ’ میں دیکھا گیا تھا اور آج کل وہ ایک تیلگو فلم ‘وائلڈ ڈوگ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں