پی ایس ایل اینتھم گانے والی آئمہ بیگ پراثاثے چھپانے کا الزام، قانون حرکت میں آگیا

لاہور .پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پر اثاثے چھپانے کا الزام لگ گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حرکت میں آگیا۔

نجی ٹی وی سٹی 42 نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اثاثے چھپانے پر ایف بی آر نے آئمہ بیگ کے خلاف گھیرا تنگ کردیا، گلوکارہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایف بی آر سے اپنی بینک ٹرانزیکشن بھی چھپائی ۔

ایف بی آر نے آئمہ بیگ سے دو سال کے اثاثہ جات اور بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ گلوکارہ کو جواب جمع کرانے کیلئے 15 روز کی مہلت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئمہ بیگ پاکستان کی مشہور گلوکارہ ہیں جو کئی فلموں میں گانے گا چکی ہیں، حال ہی میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا اینتھم بھی گایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں