پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا اعلان ، تاریخ دے دی گئی

لاہور . کورونا کے باعث طویل عرصے کے بعد پنجاب میں امتحانات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات5 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحان 12 جون سے منعقد ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق میٹرک کے امتحانات 30 روز میں مکمل ہوں گے اور نتائج کااعلان31اگست کو ہوگا۔اسی طرح انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات بھی 30 روز میں مکمل ہوں گے اور ان کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا کے باعث گزشتہ سال طلبہ کو امتحان کے بغیر ہی اگلی کلاسز میں پرموٹ کردیا گیا تھا تاہم اس سال حکومت نے ہر صورت امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں