بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز،دوسرا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

ڈھاکہ .ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنالیے،ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش پر 154 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 296 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس 71 اور مہدی حسن مرزا نے 57 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سپن باؤلر کورنیول نے پانچ اور گبرئیل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا اور اس کے دونوں اوپنرز جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔دن کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنائے تھے۔جب کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز کی جانب سے بونر آٹھ اور واریکین دو رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں