ہائیکورٹ حملہ کیس، گرفتار 4 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

اسلام آباد.انسداد دہشتگردی عدالت نے ہائیکورٹ حملہ میں گرفتار4 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا، سیکرٹری اسلام آباد بار سمیت چاروں وکلا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اے ٹی سی نے جیل بھجوائے گئے وکلا کو 19 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں