پولیس کا ڈی ایس پی ڈکیتی میں ملوث نکلا، بڑی سزا مل گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان پولیس کے سربراہ نے ڈکیتی میں ملوث ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو ملازمت سے برطرف کردیا ، مذکورہ ڈی ایس پی کے2017 میں جنا ح ٹاؤن میں ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث تھا جس کے ثبوت بھی مل گئے تھے، اعلامیہ کے مطابق احتسابی عمل نچلی سطح سے لیکر اعلیٰ افسروں تمام کے لیے یکساں ہے۔

سینٹرل پولیس کے اعلامیے کے مطابق خضدار میں تعینات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ٹیلی کمیونیکشن سردار محمد کو محکمے میں موجود احتسابی عمل کے تحت محکمانہ انکوائریوں کی رپورٹ کی روشنی میں نوکری سے برطرف کر دیا گیا، اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی جب کہ محکمے کے لیے بدنامی کا باعث بننے والوں کے لیے جزا ؤ سزا کے عمل کے تحت کاروائی کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں