اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا ،چودھری سرور

لاہور.گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ اوپن بیلٹ انتخابات سے اپوزیشن کونقصان نہیں فائدہ ہوگا ،پی ڈی ایم اوپن بیلٹ انتخابات سے کیوں گھبرارہی ہے؟ ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہناہے کہ قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں ،حکومت ملک کو مستحکم جبکہ اپوزیشن کمزور کرنا چاہتی ہے،شفاف سینیٹ انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی،انہوں نے کہاکہ عمران خان کر پشن کو جڑوں سے ختم کر یں گے ،کوئی معاشرہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں