آصف زرداری کا جنوبی وزیرستان میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

کراچی .سابق صدر آصف زرداری نے جنوبی وزیرستان میں چار فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیاہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق صدر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ قوم کو دھرتی ماں کے ایسے بہادر بیٹوں پر فخر ہے، سوات آپریشن کی طرح جنوبی وزیرستان کو دہشتگردی سے پاک کیا جائے،ان کاکہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جاتا ہے تو دھرتی دہشتگردی سے پاک ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں