پسماندہ طبقے کی مدد حکومت کا فرض، مستحقین کو چھت فراہم کرینگے، وزیراعظم

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے حکومت کا فرض ہے کہ پسماندہ طبقے کی مدد کرے،اخوت ادارے کے ساتھ ملکر مستحقین کو چھت فراہم کرینگے، مستحقین کو گھر روزگار کے مواقع کیلئے مد د کریں گے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام مستحقین کو ہیلتھ کارڈ دیں گے، احساس کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو ادائیگی جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم پر کام شروع ہو چکا ہے،پیسے کی تقسیم میں شفافیت پر احساس پروگرام ٹیم کو کریڈٹ جاتا ہے، آبادی کے لحاظ سے سندھ میں میرٹ کی بنیاد پر پسیہ تقسیم کیا،ہم آج سے 70 کلاکھ خاندانوں میں پیسہ تقسیم کرناشروع کررہے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پسند یا نہ پسند یا سیاسی بنیاد پر رقم نہیں دی جائے گی، حکومت کی کوشش ہے عوام کی مدد اور بنیادی ضرورت پوری کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں