ویڈیو میں جگہ سپیکر ہاﺅس پشاور نہیں اور نہ میرا کوئی کوئی لینا دینا ہے، اسد قیصر

اسلام آباد.سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ ویڈیو میں جگہ سپیکر ہاﺅس پشاور نہیں اور نہ میرا کوئی لینا دینا ہے۔

اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے،2018 میں عمران خان نے بتایا اس طرح کی لین دین ہوئی، پوری پارٹی کافیصلہ تھا ملوث ارکان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں