مہنگائی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، احسن اقبال

اسلام آباد.مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، ریاست کو سچے معنوں میں جمہوری ریاست بنایا جائے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے جھوٹے کیسز سے مرعوب نہیں ہوں گے،عوام کے ووٹ کو بالادست ہونے کے بجائے زبردست کردیاگیا، یہاں ہر کوئی اپنا کام چھوڑ کر دوسرے کے کام میں ٹانگ اڑاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں