علی سد پارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیماﺅں کی تلاش کیلئے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد.پاکستان کے معروف کوہ پیما علی سدپارہ سمیت دو غیر ملکی کو ہ پیماﺅں کی زمینی راستے سے تلاش کیلئے مقامی کوہ پیماﺅں کی چھ رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے ۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی سد پارہ سمیت 2 غیرملکی کوہ پیماو¿ں کی تلاش کے لیے گزشتہ روزشروع کیا جانے گرینڈ سرچ آپریشن خراب موسم کی وجہ سے معطل کیا گیا تھا جوآج ایک بارپھرشدید موسم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کے ٹو اوربلترو کے علاقے میں آسمان پرگہرے بادل ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق زمینی راستے سے ریسکیو کے لیے مقامی کوہ پیماوں کی 6 ر±کنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، زمینی ریسکیو ٹیم فضائی مشن کی رہنمائی میں ڈیتھ زون تک پہنچنے کی کوشش کرے گی۔ زمینی ریسکیو ٹیم کا آج کمشنر آفس میں خصوصی اجلاس ہوگا۔واضح رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑK2 سرکرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اورجوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں