پی ڈی ایم اتحاد کو بڑا جھٹکا، پنجاب میں ضمنی الیکشن کیلئے بڑی جماعت نے ن لیگ کو صاف جواب دیدیا

لاہور . اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کو پنجاب میں زور دار جھٹکا لگ گیا اور ن لیگ کے رابطے پر وزیرآباد کے صوبائی حلقے میں ضمنی انتخاب کیلئے جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کے امیدوار کی حمایت سے انکار کردیا۔

جیو نیوز نے جماعت اسلامی کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ احسن اقبال نے لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون کیا اور ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم امیدواروں کی حمایت کی درخواست کی۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہناتھاکہ ان کی جماعت خود ہی ضمنی الیکشن لڑ رہی ہے، اس لیے پی ڈی ایم کے امیدوار کی حمایت نہیں کر سکتی تاہم دیگر حلقوں کے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی غیر جانبدار رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں