نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد .الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی درخواستوں پر سماعت چوبیس فروری تک ملتوی کر تے ہوئے وفاقی وزیر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔

چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف نا اہلی کی درخواستوں پرسماعت کی جس دوران وکیل کی عدم پیشی کے باعث فیصل واوڈا پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیاہے اور وفاقی وزیر کو اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیاہے ۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں فیصل واوڈا کو بطور وفاقی وزیر کام روکنے کی اپیل کی ، جس پر ممبر پنجاب الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ کو آج دلائل کا آخری موقع دیا گیا تھا ، آپ سٹے کی درخواست کر رہے ہیں ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اگر آپ درخواست مسترد کر تے ہیں تو میں دلائل دے دوں گا ، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فیصل واوڈا کے وکیل کی موجودگی میں لائل دیں ، الیکشن کمیشن نے سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں