عمران خان کا ایک دوست نااہل ہونے والا ہے ،احسن اقبال

لاہور.مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کا ایک دوست نااہل ہونے والا ہے ، سینیٹ اوپن الیکشن کیخلاف ہم سپریم کورٹ جائیں گے، حکومت سینیٹ میں شفافیت کے نام پردھوکا دے رہی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تیسرا سال جا رہاہے پانچ گھر بھی نہیں بنے ،عمران نیازی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا،انہوں نے کہاکہ کل علما مشائخ کانفرنس میں عمران خان کے الزامات اخلاق سے گری حرکت تھی ،آج پاکستان میں ہر جگہ مہنگائی ہے،وعدہ کیا گیا تھا،آٹا،چینی سستی ہوگی،روزگار والے لوگ بےروزگار ہوگئے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ عمران نیازی اپنے مفادات کے تحت اپنی پالیسیاں بدل لیتے ہیں،ایک طرف جھوٹی قیادت دوسری طرف سچی قیادت ہے،عمران نیازی نے علما کے سامنے جھوٹے الزام لگائے،نواز شریف،شہباز شریف نے جو وعدے کیے، سب پورے کیے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ عمران نیازی اپنے پیاروں کو سینیٹ میں لانا چاہتے ہیں ،عمران نیازی کو خطرہ ہے،ان کی اپنی جماعت انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتی،عمران خان کی جماعت میں بغاوت ہے،حکومت لوگوں کو دھوکا دے رہی ہے، جھوٹ اور بہتان کی وجہ سے حکومت نہیں چل رہی،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر یقین رکھتی ہے،ریفرنس عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے ۔

احسن اقبال کاکہناتھا کہ حکومت پاکستان میں آئینی انتشار پھیلا رہی ہے،میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو کا نظام نہیں چل سکتا،26 مارچ ملکی سیاسی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں