علی سدپارہ سمیت تینوں کو ہ پیماﺅں کو تلا ش کرنے کیلئے اب کس چیز کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟ جانئے

لاہور .کے ٹو کو سر کرنے کی مہم میں جانے والے علی سد پارہ سمیت تین کوہ پیماﺅں کی تلاش اب تک جاری ہے اور مسلسل چار روز کی کڑی محنت کے بعد بھی کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علی سدپارہ سمیت کے ٹو پر لاپتا ہونے والے تمام کوہ پیماﺅں کو تلاش کرنے کیلئے خصوصی سرویلنس طیارے کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔خیال رہے کہ موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے بچنے کے چانسز انتہائی کم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں