تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ, سرکاری ملازمین کیلئے اب تک کی بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین سے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملازمین کے لئے مراعات اور تنخواہوں سے متعلق اعلان آج کریں گےتاہم اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے۔ادھر وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی حکومت کے گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین سے مذاکرات ہوئے، ملازمین نے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا مطالبہ کیا ہے تاہم وفاق صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتا، صوبائی حکومتوں کو ڈائریکٹیو بھجوائیں گے کہ ان کی تنخواہیں بڑھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں