اپوزیشن جتنے مرضی لانگ مارچ کرلے،مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے ، گورنرپنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کاکہنا ہے کہ اپوزیشن جتنے مرضی لانگ مارچ کرلے،مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے ، اپوزیشن کے درجنوں لانگ مارچ سے بھی الیکشن 2023 میں ہی ہوں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہارس ٹر یڈنگ کا تسلسل اورہم خاتمہ چاہتے ہیں ،سینیٹ انتخابات کیلئے آرڈیننس قومی امنگوں کی تر جمانی ہے،ان کاکہناتھا کہ ہارس ٹر یڈ نگ کے خاتمے سے جمہوریت مضبوط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں