آزادکشمیر میں الیکشن سے چھ ماہ قبل گھمسان کا سیاسی ماحول بن چکا: سردار افتخار احمد

ریاض( ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم آزادکشمیر کی سیاسی و سماجی شخصیت سردار افتخار احمد نے کہا ہے کہ سردار تنویر الیاس خان کی دبنگ انٹری نے آزادکشمیر کی 73 سالہ سیاسی تاریخ کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے , آزادکشمیر میں الیکشن کے چھ ماہ قبل گھمسان کا سیاسی ماحول بن چکا ہے جس کا سہرا سردار تنویر الیاس خان کو جاتا ہے ۔آزادکشمیرکے اکثر یتی ووٹر ماضی اور حال کے نمائندوں کا گہرائی سے تقابلی جائزہ لیکر نئے آزادکشمیر کی بنیاد رکھیں گئے جس میں کلیدی کردار سردار تنویر الیاس خان ادا کریں گے ، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ۔

سردار افتخار احمد نے کہا کہ آزادکشمیر کی سیاسی روایات کے تناظر میں سردار تنویر الیاس خان کی کوشش ہوگی کہ وہ ریاستی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے ، 2026 میں لوگوں کو ایک مختلف آزاد کشمیر دیکھنے کو ملے گا ۔ سردار تنویر الیاس خان کی آزادکشمیر کی سیاست میں اتحاد و یکجہتی کی کوششوں کو انشاء اللہ تقویت ملے گی اور لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب بسنے والے مظلوم کشمیریوں کو بھی ایک نہایت مثبت پیغام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بزنس، ٹریڈ اور سرمایہ کاری کابہت بڑا پوٹینشل موجود ہے ۔ آزادکشمیر میں حکومت سازی کے بعد آزادکشمیر کا چھپا ہو ئے پوٹینشل کو سامنے لانا سردار تنویر الیاس خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ سیاست اور سیاسی رویے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں، آزادکشمیر کے عوام ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کری گے ۔ سیاسی تدبر کے ساتھ ساتھ سیاسی روداری کی بھی سخت ضرورت ہے۔ سردار تنویر الیاس خان آزادکشمیر میں سیاسی رواداری کو فروغ دین گے اور سیاست کو نفرتوں کی بھینٹ چڑھا نے نہیں دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں