محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو کورونا ویکسین لگائے جانے پر پیپلزپارٹی کا موقف بھی آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو کورونا ویکسین لگائے جانے پر پیپلزپارٹی کا موقف بھی آگیا۔

تحریک انصاف کے رہنماء شہبازگل کے موقف پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا ہےکہ جن لوگوں کو کراچی میں کورونا ویکسین دی گئی ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں، گل صاحب تو گل کھلاتے رہتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے ویکسین ذاتی طورپر کسی کو لگائی تھی ۔

واضح رہےکہ کراچی میں غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے پر وزیر صحت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو عہدے سے ہٹاکر انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔اس سے قبل محمد زبیر بھی اپنی بیٹی اور داماد کے ویکسین لگوانے سے متعلق لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں