قربانی کے جذبے سے سرشار مسلح افواج نے چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین مسیحاﺅں کے نام کردی

راولپنڈی .قربانی کے جذبے سے سرشار پاکستان کی مسلح افواج نے نئی تاریخ رقم کردی،چین کی جانب سے مسلح افواج کیلئے عطیہ کردہ کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین مسیحاﺅں کے نام کردی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق چین نے افواج پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کا عطیہ دیا،پاک فوج پہلی غیرملکی افواج ہے جسے چین نے ویکسین کا عطیہ دیا،پاک فضائیہ کا الیوشن78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین لایا،آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی، ویکسین حوالگی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی،اس موقع پرپاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

افواج پاکستان کے قوم کیلئے جذبہ ایثارسب سے پہلے پاکستان ہمیشہ اورہر بارکے تحت چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین مسیحاﺅں کے نام کردی،ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاک فوج چین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی،فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزہمارے اصل ہیرو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں