سکولوں میں مفت تعلیم فراہمی سے متعلق درخواستوں پر سیکرٹری تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب

کراچی .سندھ ہائیکورٹ نے سکولز میں سہولیات و سکیورٹی اور مفت تعلیم فراہمی سے متعلق درخواستوں پر سیکرٹری تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،جسٹس امجد علی نے کہاکہ18 سو سکولز کو سہولیات دی گئیں اب کیا صورتحال ہے رپورٹ دیں ۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سکولز میں سہولیات و سکیورٹی اور مفت تعلیم فراہمی کے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،سیکرٹری تعلیم وڈائریکٹر پرائیویٹ سکول کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کردی گئی،عدالت نے کہاکہ رپورٹ میں بتائیں کتنے بچے آئندہ برس داخلہ لیں گے اورنئے سکول شامل کریں گے ،عدالت نے سیکرٹری تعلیم سے استفسار کیا کہ لاڑکانہ میں 630 سکولزبندہیں اس کا کیا مسئلہ ہے،جسٹس امجد علی سہتو نے کہاکہ سندھ میں لاکھوں بچے سکولز سے باہر ہیں ،ان کی تعلیم کیلئے کیااقدامات کررہے ہیں؟،ہر محلے میں بچے سکول ٹائم کے دوران کھیل رہے ہوتے ہیں ۔

جسٹس امجد علی نے استفسار کیاکہ رپورٹ میں بتائیں کہ آئندہ برس کتنے بچوںکاداخلہ ہوگا؟،دستاویزات نہیں عملی کیا کام کررہے ہیں وہ بتائیں ،18 سو سکولز کو سہولیات دی گئیں اب کیا صورتحال ہے رپورٹ دیں ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری تعلیم سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں