سابق سیکرٹری یونین کونسل روات کی درخواست ضمانت پرنیب سے رپورٹ طلب

اسلام آباد.سپریم کورٹ نے سابق سیکرٹری یونین کونسل روات کی درخواست ضمانت پرنیب سے رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق سیکرٹری یونین کونسل روات کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ کیس میں نیب عدالت سے رپورٹ طلب کی گئی تھی، پراسیکیوشن کو چاہیے تھا کہ سپریم کورٹ حکم کی پیروی کیلئے اقدامات کرتے۔ایڈیشنل پراسیکیوٹر نے کہاکہ احتساب عدالت کے جج سے نیب کا بات کرنا ممکن نہیں، جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ پراسیکیوٹر سے کہیں کہ رجسٹرار سے بات کریں،عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں