جسٹس محسن اختر کیانی کی مشتعل وکلا کو بار روم میں بیٹھ کر بات کرنے کی پیشکش

اسلام آباد.اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے تجاوزات کیخلاف آپریشن چیمبرز گرانے پر مشتعل وکلا کو بار روم میں بیٹھ کر بات کرنے کی پیش کش کردی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے تو مسئلہ حل نہیں ہو گا ، چیف جسٹس کے چیمبر سے ساتھیوں کو نکالیں تاکہ بات ہو سکے، اگر وکلا کو لگتا ہے ان سے زیادتی ہوئی تو بیٹھ کر ہمیں بتائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آبادکچہری میں تجاوزات کےخلاف سی ڈی اے کے آپریشن میں چیمبرز گرانے پر وکلا سراپا احتجاج ہیں، وکلا نے نعرے بازی کرتے ہوئے چیف جسٹس بلاک میں لگے پودے اکھاڑ دیئے اور کھڑکیوں کو توڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں