اساتذہ کوتقرری کی تاریخ سے مراعات دی جائیں،سپریم کورٹ نے حکومتی اپیل خارج کردی

لاہور.سپریم کورٹ نے کنٹریک اساتذہ کو تقرری کی تاریخ سے مراعات دینے کیخلاف چیف سیکرٹری پنجاب کی اپیل خارج کردی، جسٹس منظوراحمدملک کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے درخواست پرفیصلہ سنایا ،عدالت نے ٹربیونل کااساتذہ کوتقرری کی تاریخ سے مراعات دینے کافیصلہ برقرار رکھا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیاحکومت اساتذہ کوبھیڑبکریاں سمجھ رہی ہے؟،اساتذہ کوتقرری کی تاریخ سے مراعات دی جائیں،کیاحکومت چاہتی ہے اساتذہ کوملک سے باہرنکال دیں؟،اساتذہ معاشرے کاقابل احترام طبقہ ہے۔

واضح رہے کہ ٹربیونل نے اساتذہ کوتقرری کی تاریخ سے مراحات دینے کاحکم دیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں