سابق ٹیسٹ امپائر سید شاہ اپنے آبائی شہر پشاور میں انتقال کرگئے

لاہور (ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ امپائر سید شاہ جمعہ کی شام اپنے آبائی شہر پشاور میں انتقال کرگئے،ان کی عمر 80 سال تھی،انھوں نے 1997 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پشاور میں منعقدہ ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے تھے۔

سید شاہ نے 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں بھی خدمات انجام دیں،پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے سید شاہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کا ذکر بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں