پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ بھی’ قبضہ مافیا‘ نکلے ، سندھ حکومت نے فارم ہاﺅسز گرا دیئے ، ویڈیو سامنے آ گئی

کراچی .پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے رکن حلیم عادل شیخ بھی ’ قبضہ مافیا ‘ نکلے ، سندھ حکومت نے تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف آپریشن کے دوران پی ٹی آئی رہنما کے فارم ہاﺅسز مسمار کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کے ملیر میں واقع فارم ہاﺅس کو اینٹی انکروچمنٹ سیل نے مسمار کر دیا ہے اور اس حوالے سے ناصر شاہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کسی سے زیادتی ہوئی توازالہ کریں گے،قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن وزیراعظم کی پالیسی کاحصہ ہے،وزیراعظم سرکاری زمینوں کوقبضہ مافیاسے خالی کراناچاہتے ہیں،پی ٹی آئی ارکان قبضہ مافیاکیخلاف آپریشن میں ہماراساتھ دیں،غیرقانونی فارم ہاو¿سزعوام کے حصے کاپانی بھی چوری کرتے ہیں،کسی سےزیادتی نہیں ہوگی،غیرقانونی تجاوزات کاخاتمہ ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں