قرض واپسی کیس، نواز شریف کے کزنز کی کورونا رپورٹس طلب

لاہور.بینکوں کا قرضہ واپس نہ کرنے کے کیس میں بینکنگ کورٹ نے نواز شریف کے کزنز کی کورونا وائرس کی رپورٹس شام چار بجے تک طلب کرلیں، فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹس پیش کی جائیں ورنہ قانون کے مطابق حکم جاری کروں گا۔

لاہوربینکنگ کورٹ میں نوازشریف کے کزنزکےخلاف قرضہ واپس نہ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،بینکنگ کورٹ کے جج منیراحمدجوئیہ نے مختلف بینکوں کی درخواستوں پر سماعت کی،ملزمان میں شفیع،طارق شفیع سمیت5ملزمان شامل ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے کہاکہ نوازشریف کے پانچوں کزن کوروناوائرس کاشکارہوچکے ہیں،نوازشریف کے کزن عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،عدالت حاضری سے استثنیٰ دے۔فاضل جج نے کہاکہ اگرملزمان کوکوروناوائرس ہواہے توثبوت فراہم کریں،رپورٹس پیش کی جائیں ورنہ قانون کے مطابق حکم جاری کروں گا۔

عدالت سے وکیل نے کوروناوائرس کی رپورٹ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی،عدالت نے شام4بجے تک کوروناوائرس کی رپورٹس پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں