تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد.وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کامستقبل تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے،ملک کی آبادی کابڑاحصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے،تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت تعلیم کے فروغ سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نالج اکانومی کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا،وزیرتعلیم شفقت محمود،سیکرٹری منصوبہ بندی،سیکرٹری ایجوکیشن عطاالرحمان نے شرکت کی،اجلاس میں ملک میں نالج اکانومی کے فروغ سے متعلق مختلف منصوبوں پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا،وزیرتعلیم شفقت محمودنے تعلیم کے فروغ سے متعلق مختلف منصوبوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا،ڈاکٹرعطاالرحمان نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس،بائیوٹیکنالوجی سے متعلق تجاویزپیش کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں