چوری ہونے والی ٹک ٹاکر بلی بازیاب، پشاور پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

پشاور(ویب ڈیسک) پولیس نے اپنی نوعیت کی ایک منفرد کارروائی میں شہر کے علاقے سر سید چوک سے دس روز قبل چوری ہونے والی ٹک ٹاکر بلی بازیاب کروالی۔

تھانہ پھندو پولیس نے سرسید چوک سے مسمی محمد ہارون ولد زاہدحسین کی لاپتہ قیمتی بلی برآمد کرکے مالک کے سپرد کردی۔ پولیس نے مالک کی جانب سے شکایت درج ہونے کے دس روز کے اندر بلی کو بازیاب کروالیا۔ قیمتی بلی کے مالک کے مطابق بلی ٹک ٹاکر بھی ہے جس کی بہت سی ویڈیوز بھی وائرل ہوچکی ہیں۔

پھندو پولیس نے شہری کی درخواست پر تھانے میں رپورٹ درج کروائی تھی جسے دس روز بعد پولیس نے فقیر آباد سے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ریشئین بلی ملنے پر مالک کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ بلی کی منفرد شکل و صورت کی وجہ سے ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اس کی کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں