قومی اسمبلی اجلاس،اپوزیشن کے شورشرابے پر ٹھنڈے مزاج کے شاہ محمود قریشی کو بھی غصہ آگیا، راجہ پرویز اشرف سے گرما گرمی

اسلام آباد.قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے شورشرابے پر ٹھنڈے مزاج کے شاہ محمود قریشی کو بھی غصہ آگیا،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے گرما گرمی ہو گئی۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کیلئے کھڑے ہوئے تو اپوزیشن نے شور شرابا شروع کردیا، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کی ترمیم کے پیچھے وجہ ہے ،یہ دوغلے ہیں جمہوریت کے علمبردار بن جاتے ہیں ،اپوزیشن کا ایسا رویہ ہوگاتو ہاﺅس نہیں چلے گا،حد ہوتی ہے ہم نے بہت برداشت اورلحاظ کیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ بس بہت ہو گیا اجلاس کی کارروائی بلڈوز نہیں کرنے دینگے ،اپوزیشن کا ایسا رویہ ہوگا توکوئی بھی بات نہیں کر سکے گا۔
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہاکہ راجہ صاحب دو منٹ بات کرنے دیں پھر آپ کرلیں،یہ بات کرتے ہیں تو انہیں سننا بھی پڑے گا، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اسمبلی میں یکطرفہ بحث قابل قبول نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں