دبئی: سفیر پاکستان افضال محمود کی ڈاکٹر سید قیصر انیس سے ملاقات

دبئی . سفیر پاکستان افضال محمود نے بزنس پروفیشنل کونسل ( بی پی سی) کے صدر ڈاکٹر سید قیصر انیس سے اپنے آفس میں ملاقات کی ۔ ڈاکٹر قیصر نے سفیر کو بزنس پروفیشنل کونسل کی تاریخ اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سفیر کو اپنی اور اپنی تنظیم کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی۔

بزنس پروفیشنل کونسل کے اچھے کام کی تعریف کرتے ہوئے سفیر افضال محمود نے پاکستان متحدہ عرب امارات کے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے بزنس پروفیشنل کونسل کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی اور معاشی تعاون ان کے ایجنڈے پر قائم ہے اور وہ متحدہ عرب امارات کے چیمبر آف کامرس اور کاروباری برادری کے ساتھ رابطوں کو ترجیح دینا چاہیں گے۔ سفیر نے ڈاکٹر قیصر سے درخواست کی کہ وہ سفارت خانہ اور بزنس پروفیشنل کونسل کے مابین باہمی تعاون کے لئے معاشی سرگرمیوں کے لئے روڈ میپ تیار کرنے میں ان کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں