آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کا معمہ ابھی حل نہیں ہوا تھا کہ ان کے کزن پر بھی قاتلانہ حملہ ہو گیا

ممبئی .آنجہانی بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کزن راج کمار سنگھ اور ان کے ساتھ علی حسن پر قاتلانہ حملہ کیا گیاہے جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع سہارسہ میں راج کمار سنگھ اور علی حسن صبح ساڑھے دس بجے کے قریب اپنے شوم روم پر تھے کہ تین نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ، بتایا گیاہے کہ راج کمار اپنے یاماہا کے تین شورومز کا دورہ کرتے تھے جو کہ سہارسہ ، مادھے پورہ اور سوپال میں ہیں ۔

30 جنوری کو بھی انہوں نے اپنی روٹین کے مطابق اپنے شورومز کا دورہ کیا اور جب وہ سہارسہ میں پہنچے تو تین افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ، دونوں افراد زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے جہاں ان کا علاج جاری ہے اور حالت تشویشناک ہے ۔ایس پی ’ لپی سنگھ ‘ کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے ، ۔

یاد رہے کہ سشانت سنگھ نے 14 جون 2020 کو خود کشی کر لی تھی اور ان کی لاش ان کی ممبئی میں واقع رہائشگاہ سے برآمد کی گئی تھی ، ان کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے فی الحال سی بی آئی انکوائری جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں