قصور میں 40 سالہ شخص نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

قصور (ویب ڈیسک) قصور میں 40 سالہ شخص نے چھ سال کی معصوم بچی سے مبینہ زیادتی کی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق قصور کے علاقے تھانہ گنڈا سنگھ رتنے میں چھ سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ 40سالہ آصف بچی کو ورغلا کر ویرانے میں لے گیا اور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی سٹی پر مشتمل پولیس ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور پولیس نے بچی کومیڈیکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا جب کہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

آئی جی پنجاب نے بچی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لے کرآر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزم کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں