سپریم کورٹ نے ڈینئیل پرل قتل کیس کے ملزمان کو رہا کرنے سے روک دیا

اسلام آباد.سپریم کورٹ نے ڈینئیل پرل قتل کیس کے ملزمان کو رہا کرنے سے روک دیا،عدالت نے سندھ حکومت کوکل تک ملزمان کو رہا کرنے سے روکا،عدالت نے کہاکہ سندھ حکومت ملزمان کو حراست میں رکھنے کا مزید حکمنامہ بھی جاری نہیں کر سکے گی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈینئیل پرل قتل کیس کے ملزموں کی رہائی سے متعلق نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی، وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے،اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت نے قتل کے مرکزی مقدمہ میں وفاق کو نوٹس جاری نہیں کیا۔

عدالت نے ڈینئیل پرل قتل کیس کے ملزمان کو رہا کرنے سے روک دیا،سپریم کور ٹ نے کل تک ملزمان کی رہائی روکنے کاحکم دیدیا اور کل تک سٹیٹس کو برقرار رکھنے کاحکم دے دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ حکومت سے جاننا چاہتے ہیں کیا کسی شہری کویوں حراست میں رکھاجاسکتا ہے ؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں