بختاور بھٹو نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی

کراچی (ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے شادی کے بعد پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تین روز قبل محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر ان کے نکاح کی تقریب کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں بختاور بھٹو عروسی لباس میں ملبوس ہیں اور چہرے پر گھونگھٹ بھی ڈالا ہوا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنی خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اپنے نکاح کے دن کی تاریخ درج کی۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو نے اپنی شادی کے بعد انسٹاگرام پر یہ پہلی پوسٹ شیئر کی ہے اس سے قبل آخری تصویر انہوں نے اپنی سالگرہ کے دن پوسٹ کی تھی۔

بختاور بھٹو کی اس پوسٹ کو انسٹاگرام صارفین خوب پسند کر رہے ہیں جبکہ اس نوبیاہتے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزرا ، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

بلاول ہاؤس کے باہر شام سے ہی میلے کا سماں نظر آیا۔ کہیں ڈھول کی تھاپ تھی تو کہیں خوشی کے گیت۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں کی بڑی تعداد اپنی بی بی محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے پہنچی۔

تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات نے بختاور بھٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں