استعفوں،لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور.وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کاکہناہے کہ استعفوں،لانگ مارچ کی کھوکھلی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے،ان لوگوں میں استعفوں کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کاحوصلہ۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصرخالی نعرے لگاسکتے ہیں،ان لوگوں میں عمل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں،ماضی میں بھی یہ ٹولہ مل کرملک کونوچتارہا۔

انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں،مستردشدہ عناصرکاکوئی سیاسی مستقبل نہیں،پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروں سے مایوسی عیاں ہے،یہ عناصرانتشارپھیلاکردشمن کے ایجنڈے کوپوراکرناچاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں